منہاج یونیورسٹی کی جانب سے اسلام آباد میں لاک ڈاون سے متاثرہ افراد میں کھانا تقسیم

قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور منہاج یونیورسٹی لاہور کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی ہدایات کی روشنی میں منہاج یونیورسٹی کی جانب سے لاک ڈاون سے متاثرہ افراد کے لیے کھانا تقسیم کرنے کا عمل جاری ھے، لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں کے ساتھ ساتھ اسلام آباد کے علاقے ترامڑی چوک، برما چوک، کھنہ پل کے گردو نواح میں کھانا تقسیم کیا گیا، اس موقع پر صدر تحریک منہاج القران اسلام آباد سید انجم بخاری، میڈیا کوآرڈینیٹر غلام علی خان، آرگنائر علماء کونسل میر اشتیاق ایڈوکیٹ، سید بلال حسن ایم ایس ایم، چوہدری افتخار ایم ایس ایم، محسن علی منہاج یوتھ لیگ اور دیگر مصطفوی رضا کاروں نے شرکت کی اور ہزاروں لوگوں میں کھانا تقسیم کیا۔

اس موقع پر سید انجم بخاری، غلام علی خان میر اشتیاق ایڈوکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاون کے بعد سے منہاج یونیورسٹی کی جانب سے کھانا تقسیم کرنے کا عمل جاری ہے، جو ایک ہفتہ تک اسلام آباد بعد ازاں راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں بھی کھانا تقسیم کیا جائے گا، انہوں نے بتایا کہ منہاج یونیورسٹی کی جانب سے کھانا اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے ملک بھر میں راشن کی تقسیم کا عمل بھی جاری ہے، انہوں نے کہا کہ مشکل کی ہر گھڑی میں ڈاکٹر طاہرالقادری اور ان کے کارکنان قوم کے شانہ بشانہ کھڑے ہوتے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top