حضور قدوۃ الاولیاء سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی شہزادی کے اِنتقال پر شیخ الاسلام کا اظہار افسوس

تحریک منہاج القرآن کے روحانی سرپرست شہزادہ غوث الوریٰ قدوۃ الاولیاء حضور سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی البغدادی رحمۃ اللہ علیہ کی شہزادی دارِ فانی سے دارِ بقا کی طرف اِنتقال فرما گئی ہیں۔

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

مرحومہ پچھلے دنوں عمرہ کی سعادت اور مدینہ منورہ کی حاضری کیلئے تشریف لے گئی تھیں۔ اللہ رب العزت ان کی مغفرت فرمائے اور درجات بلند فرمائے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اس موقع پر امی جان حضور، شہزادیوں، صاحبزادہ پیر السید محمود محی الدین القادری الگیلانی، صاحبزادہ پیر السید عبدالقادر جمال الدین القادری الگیلانی اور صاحبزادہ پیر السید محمد ضیاء الدین القادری الگیلانی کے ساتھ تعزیت کا اظہار فرمایا ہے۔ اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے دنیا بھر میں موجود تحریک منہاج القرآن کے رفقاء کو ہدایت فرمائی ہے کہ وہ مرحومہ کی بخشش و مغفرت اور بلندی درجات کیلئے قرآن خوانی اور دعا کریں، نیز آن لائن محافل کا اِنعقاد بھی کریں۔ اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ وہ غم کی اس گھڑی میں امی جان حضور، صاحبزدگان، شہزادیوں اور دیگر اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top