ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا حضور قدوۃ الاولیاء سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی کی صاحبزادی کے انتقال پر اظہار تعزیت

لاہور (14 اپریل 2020) قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تحریک منہاج القرآن کے روحانی سرپرست پیر سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی البغدادی رحمۃ اللہ علیہ کی صاحبزادی کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہا اللہ تعالیٰ مرحومہ کی بخشش اور انکے درجات بلند فرمائے۔

قائد تحریک منہاج القرآن نے صاحبزادہ محمود محی الدین القادری الگیلانی، صاحبزدہ پیر سید عبدالقادر جمال الدین القادری الگیلانی اور صاحبزادہ محمد ضیاء الدین القادری الگیلانی کے ساتھ بھی دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری 18 اپریل بروز ہفتہ ایصال ثواب کےلئے خصوصی دعا کروائینگے جس میں اندرون و بیرون ملک تنظیمات شریک ہونگی۔ چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، خرم نواز گنڈاپور اور بزم قادریہ، تحریک منہاج القرآن کے جملہ ذمہ داران، وابستگان نے سیدنا طاہر علاؤ الدین القادری الگیلانی البغدادی رحمۃ اللہ علیہ کی صاحبزادی کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

دریں اثناء بزم قادریہ کے سرپرست حافظ محمد امین الدین قادری، چیف آرگنائزر شہزاد رسول قادری، عابد بشیر قادری، حاجی غلام مصطفی قادری، منظور احمد قادری، حاجی محمد اسلم، حاجی محمد فاروق، حاجی راحت حبیب، عامر رفیع، آفتاب احمد، علیم قادری، الطاف رندھاوا، اشرف گوندل، ثاقب بھٹی نے بھی دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top