گجرات: منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے سیکڑوں مستحق گھرانوں میں راشن پیکجز کی تقسیم

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن گجرات کے زیراہتمام راشن تقسیم کے موقع پر ناظم منہاج القرآن گجرات زاہد سلیم حسینی، آرگنائزر منہاج اینٹی کورونا ہیلپ ڈیسک ضلع گجرات مہر محمد یوسف یعفور، صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ گجرات قیصر چوہان، صدر منہاج القرآن گجرات شہر محمد زمان مغل، جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک سٹی گجرات سلیم چشتی، ناظم منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن گجرات ناصر عزیز و دیگر عہدیداران نے پریس کانفرنس کی۔

اس موقع پر عہدیداران نے کہا کہ قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن گجرات کی طرف سے سیکڑوں مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے راشن گھروں کی دہلیز تک پہنچایا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top