منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور کی طرف سے سفید پوش خاندانوں میں ایک کروڑ سے زائد کا راشن تقسیم کیا گیا: حافظ غلام فرید

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور قائد تحریک منہاج القرآن کی ہدایت پر راشن تقسیم کر رہی ہے
اللہ کی رضا کےلئے رات کے اندھیرے میں سفید پوش خاندانوں کی مدد کر رہے: صدر منہاج القرآن لاہور

food distribution by Minhaj Welfare Foundation

لاہور (20 اپریل 2020ء) منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور کی طرف سے لاک ڈاؤن سے متاثرہ مزدوروں، مستحقین اور سفید پوش خاندانوں میں پہلے مرحلے میں ایک کروڑ سے زائد کا راشن تقسیم کیاگیا۔ دوسرے مرحلہ میں راشن تقسیم کرنے کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ اللہ کی رضا کےلئے رات کے اندھیرے میں سفید پوش خاندانوں کی مدد کی جا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار منہاج القرآن لاہور کے صدر حافظ غلام فرید نے راشن کی تقسیم کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ناظم لاہور اشتیاق حنیف مغل، ثناء اللہ، حفیظ اللہ جاوید، اصغر ساجد، میاں حنیف، میاں ممتاز، حاجی امجد علی، میاں ممتاز حسین، محمد افضل گجر، نورین علوی، اخلاق حسین، علامہ سید امداد حسین و دیگر رہنما موجود تھے۔

حافظ غلام فرید نے کہا کہ قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی ہدایات کی روشنی میں منہاج ویلفیئر لاہور نے اپنے تمام وسائل کا رخ مستحقین کی مدد کی طرف موڑ رکھا ہے۔ اس وقت دکھی اور ضرورت مندوں کی مدد کرنا افضل ترین عمل اور عبادت ہے۔ منہاج القرآن لاہور کے عہدیداران، پی پی کے صدور، ناظمین، رفقاء و کارکنان مبارکباد کے مستحق ہیں، جنہوں نے گھر گھر جا کر پریشان حال لوگوں میں راشن تقسیم کیا۔ حافظ غلام فرید نے کہاکہ کورونا وائرس کی وجہ سے سفید پوش طبقہ بری طرح متاثر ہوا ہے، لوگوں گھروں میں ہیں اور کاروبا بند ہیں ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ کمزوروں کا خیال رکھیں، مشکل اور پریشانی کی اس گھڑی میں ضرورت مندوں کی مدد کر کے ہم اللہ کی خوشنودی حاصل کر سکتے ہیں۔ حافظ غلام فرید نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے لاہور کے صدر ثناء اللہ خان اور انکی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی جنہوں نے دن رات محنت کر کے بر وقت ریلیف کا مکمل کام کیا۔

food distribution by Minhaj Welfare Foundation

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top