پشاور: منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے سیکڑوں مستحق گھرانوں میں راشن پیکجز تقسیم

قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ مؤرخہ 19 اپریل بروز اتوار 3 بجے دن منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن (ضلع پشاور) کی ٹیم نے صدر تحریک محمد سریر الدین ایوبی کی زیرِ قیادت پشاور کے علاقہ چمکنی میں قرنطین کردہ محلہ قصابان میں عوام میں راشن پیکچز اور ساداتِ کرام کو نقد رقومات دیں۔ اس موقع پر ضلعی ناظم تحریک شاہد بیگ اور ناظم ویلفیئر صوفی عبد الطیف قادری اور ناظم ممبرشپ محمد ادریس بھی موجود تھے۔ اہلِ علاقہ اور ساداتِ کرام نے مشکل کی اس گھڑی میں امداد پر ضلعی قائدین کا شکریہ ادا کیا اور تحریک اور قائدِ تحریک کو دعائیں دیں۔ یہ پہلے مرحلے کا آخری حصہ تھا ان شاء اللہ دوسرا مرحلہ رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں شروع ہوگا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top