امداد مستحقین تک پہنچانا حکومت کا فرض ہے: خرم نواز گنڈاپور

آزمائش میں منہاج ویلفیئر مدد کیلئے صف اول میں کھڑی ہوئی
21 اپریل تک ملک بھر میں 10کروڑ روپے سے زائد کا راشن تقسیم کیا گیا
منہاج ویلفیئر کے ڈائریکٹر کی خرم نواز گنڈاپور و دیگر رہنماؤں کو بریفنگ

لاہور (21 اپریل 2020ء) تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ سرکاری امداد کی پائی پائی مستحقین تک پہنچانا حکومت کا اولین فریضہ ہے۔ اگر سرکاری رقم کی تقسیم میں خورد برد ہوئی یا حق دار حق سے محروم رہ گئے تو قیامت کے دن مظلوموں کے ہاتھ اور ذمہ داروں کے گریبان ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ کی طرف سے راشن کی تقسیم کے حوالے سے بریفنگ کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی، جواد حامد، شہزاد رسول، خرم شہزاد، مظہر محمود علوی، عرفان یوسف و دیگر رہنما موجود تھے۔

Khurram Nawaz Gandapur

سید امجد علی شاہ نے بریفنگ میں بتایا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام15 اپریل سے 21 اپریل 2020 کے درمیان، جہلم، مری، کراچی، مظفرگڑھ، روجھان، سیالکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حویلیاں، جڑانوالا، ملتان، مانسہرہ، جلالپورجٹاں، منڈی بہاؤالدین، پسرور، کوہاٹ، منگووال، کوئٹہ میں لاک ڈاؤن سے متاثرہ مزید7ہزار مزدور خاندانوں میں سوا2کروڑ روپے کا راشن تقسیم کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ20روز میں ملک بھر میں 10کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اشیائے خورونوش مستحقین میں تقسیم کی جا چکی ہیں۔ راشن کی تقسیم اور مستحقین کی مدد کا سلسلہ لاک ڈاؤن کے خاتمے تک جاری رہے گا، انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن کی تنظیمات ویلفیئر فاؤنڈیشن کے بینر تلے اپنی مدد آپ کے تحت مستحقین کی مدد کر رہی ہیں۔ قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا حکم ہے کہ تمام سرگرمیاں معطل کر کے وسائل مستحقین کی مدد پر خرچ کئے جائیں۔ انہوں نے بتایا کہ ملک گیر راشن کی تقسیم کی مہم میں منہاج یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ، منہاج ویمن لیگ، وائس اور ملک بھر کے تمام زونز اور انکے تمام نائب ناظمین پیش پیش ہیں۔

سید امجد علی شاہ نے کہاکہ مستحقین کی مدد کیلئے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یوکے کا بھر پور تعاون بھی حاصل ہے۔ انہوں نے کہاکہ جہاں حکومتی ادارے اورانکی امداد نہیں پہنچ پاتی وہاں فلاحی ادارے پہنچتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی پاکستان کے عوام پر کوئی آفت آئی تو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن مدد کیلئے صف اول میں کھڑی ہوئی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top