ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے آن لائن لیکچرز کی سماعت کیلئے رجسٹریشن جاری

40 روز تک صحیح البخاری کے لیکچرز سماعت کرنے والے شرکاء کو شیخ الاسلام کی دستخط شدہ سند جاری ہو گی
لیکچرز کو حلقات التربیۃ سے موسوم کیا گیا ہے، احیاء علوم الدین پر بھی لیکچرز ہوں گے، رجسٹریشن آن لائن جاری
علم حدیث پر شیخ الاسلام کے یہ لیکچرز منفرد اور نایاب معلومات پر مبنی ہیں: رانا محمد فاروق ڈائریکٹر فرید ملت ریسرچ انسٹیٹیوٹ

Halaqat al Tarbiyyah by Shaykh ul Islam Dr Muhammad Tahir ul Qadri

لاہور (28 اپریل 2020ء) شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری آج پانچ رمضان المبارک سے حلقات التربیۃ کے موضوع سے 40 روزہ لیکچرز کا سلسلہ شروع کررہے ہیں، یہ لیکچرز صحیح البخاری اور امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ کی کتاب احیاء علوم الدین سے ہونگے، ان 40 روزہ لیکچرز کی سماعت کرنے والے افراد کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے دستخط شدہ سند جاری ہو گی اس کے لیے آن لائن رجسٹریشن جاری ہے، حلقات التربیۃ میں شرکت کے خواہشمند اندرون، بیرون ملک مقیم پاکستانی منہاج القرآن اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے آفیشنل پیجز سے فارم ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں اور آن لائن ہی پر کر سکتے ہیں، اس حوالے سے تحریک منہاج القرآن کے ریسرچ سیل فرید ملت ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر محمد فاروق رانا نے بتایا کہ تشنگان علم کے لیے یہ لیکچرز نادر معلومات پر مبنی ہیں، انہوں نے بتایا کہ 40 سیریز پر مشتمل ان لیکچرز کے پہلے تین روز شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری صحیح البخاری سے پہلے تدوین الحدیث، عہد صحابہ میں حفاظت حدیث کے موضوع پر گفتگو کریں گے، ان لیکچرز کا مقصد اصلاح احوال اور آداب زندگی میں بہتری لانا ہے، انہوں نے کہا کہ سینکڑوں آئمہ حافظ حدیث بھی رہے ہیں، صحیح البخاری سے قبل بھی عہد صحابہ تک حفاظت حدیث میں کبھی خلاء نہیں رہا، اللہ تعالیٰ نے احادیث نبوی کی بھی حفاظت اسی طرح فرمائی جیسے قرآن مجید کی حفاظت فرمائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے خود الجامع الصحیح کے اپنی زندگی میں ایک ہزار نسخے تیار فرمائے تھے۔ علم حدیث پر شیخ الاسلام کے یہ لیکچر منفرد اور نایاب معلومات پر مبنی ہیں، تشنگان علم کے لیے یہ لیکچرز ان کی علمی سیرابی کا باعث بنیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top