ڈاکٹر طاہرالقادری کا زاہد الیاس میر کے انتقال پر افسوس کا اظہار

لاہور (29 اپریل 2020) قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تحریک منہاج القرآن گوجرانوالا کے رہنما زاہد الیاس میر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ مرحوم نیک، صالح، محب وطن اور دین اسلام سے محبت کرنے والے انسان تھے۔ انہوں نے مرحوم کی بخشش اور درجات کی بلندی ے لیے دعا کی ہے۔ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور، جی ایم ملک، جواد حامد، رفیق نجم، نور اللہ صدیقی، احمد نواز انجم، عارف چوہدری، ریحان مقبول، طیب ضیاء، نوشیر واں عاصم و دیگر رہنماؤں نے بھی زاہد الیاس میر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی بخشش، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعاکی ہے۔



تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top