زراعت سے وابستہ مزدوروں کو ان کا حق دیا جائے: ڈاکٹر طاہرالقادری

مورخہ: 01 مئی 2020ء

حکومت محنت کش طبقہ کی مالی مشکلات حل کرے: قائد منہاج القرآن

لاہور (یکم مئی 2020) تحریک منہاج القرآن کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے یوم مئی پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ محنت کش کو اللہ تعالیٰ نے اپنا دوست قرار دیا ہے۔ مزدور اللہ کا دوست ہے اور مزدور کی خوشحالی ہی میں معیشت کی خوشحالی ہے۔ خون پسینہ ایک کر کے حلال روزی کمانا عبادت اور رضائے خداوندی کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے۔ کورونا وائرس کے باعث پاکستان سمیت دنیا بھر میں لاک ڈاؤن کی صورتحال ہے، معیشت کا پہیہ رکا ہوا ہے۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر مزدور طبقہ ہوا ہے۔ لاک ڈاؤن جب تک برقرار ہے ایسا بندوبست کیا جائے کہ مزدور طبقہ کی مشکلات میں اضافہ نہ ہو، ان کے گھروں کے چولہے جلتے رہیں۔ مہنگائی اور سماجی مسائل میں اضافے کے باعث مزدور اور غیر مزدور کی تفریق ختم ہوگئی ہے۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ ریاست مزدوروں کو صحت تعلیم کی مفت سہولیات فراہم کرے۔ مزدوروں کو روزگار بھی ملنا چاہیے اور روزگار کا تحفظ بھی۔ زرعی شعبے سے وابستہ مزدوروں کو بھی ان کی محنت کا پورا معاوضہ اور حقوق ملنے چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ ریاست مزدوروں کے بچوں کو مفت تعلیم اور صحت کی سہولیات فراہم کرے۔ ڈیلی ویجز مزدوروں کی یومیہ اجرت میں اضافہ کیا جائے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top