منہاج یونیورسٹی کی طرف سے طلبہ کیلئے فیسوں میں 10 فیصد رعایت
لاک ڈاؤن کی وجہ سے عام آدمی معاشی حوالے سے متاثر ہوا، ڈاکٹر حسین محی الدین
وائس چانسلر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
لاہور (10 مئی 2020ء) منہاج یونیورسٹی لاہور کی طرف سے لاک ڈاؤن اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے معاشی بحران میں ریلیف دینے کے لیے یونیورسٹی میں زیرتعلیم تمام طلباء وطالبات کو فیسوں میں 10 فیصد رعایت دینے کا اعلان کیا ہے منہاج یونیورسٹی لاہور کے بورڈ آف گورنرز کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے ریلیف دینے کے اقدام پر یونیورسٹی ایڈمنسٹریشن کو مبارکباد دی ہے اور کہا کہ اپنی نوعیت کا یہ پہلا اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں معطل ہوئیں اور شہریوں کی ایک بڑی تعداد معاشی اعتبار سے متاثر ہوئی ہے، منہاج یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد نے رعایت دینے کے حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 30 مئی تک مڈ ٹرم انسٹالمنٹ جمع کروانے والے طلباء و طالبات اس رعایت سے فائدہ اٹھا سکیں گے، انھوں نے کہا کہ حکومت کے ساتھ نجی شعبہ کو بھی عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے کردار ادا کرنا ہو گا، انہوں نے بتایا جن طلباء و طالبات نے فیسوں میں رعایت حاصل کررکھی ہے وہ بھی اس رعایت سے فائدہ اٹھا سکیں گے، انہوں نے کہا کہ 30 مئی کے بعد فیسیں جمع کروانے والے طلبہ اس رعایت سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے۔
تبصرہ