ڈاکٹر طاہرالقادری کا ڈاکٹر محمد نصیر رانا کے انتقال پر افسوس کا اظہار

مورخہ: 16 مئی 2020ء

لاہور (16 مئی 2020) قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے شعبہ طب کی معروف شخصیت، سابق ایڈیشنل ایم ایس(پنجاب کارڈیالوجی) ڈاکٹر محمد نصیر رانا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی بخشش اور درجات کی بلندی ے لیے دعا کی ہے۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ مرحوم اچھی شہرت کے حامل ڈاکٹر ہونے کے ساتھ نیک اورصالح انسان تھے، مرحوم تحریک منہاج القرآن کے لاءف ممبر اوردین اسلام سے محبت کرنے والے انسان تھے، پاکستان میں شعبہ طب کےلئے مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، بریگیڈئیر (ر) اقبال احمد خان، خرم نواز گنڈا پور، جی ایم ملک، جواد حامد، نور اللہ صدیقی و دیگر رہنماؤں نے بھی ڈاکٹر محمد نسیم رانا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی بخشش، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعاکی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top