تحریک منہاج القرآن کا دنیا بھر میں آن لائن اصلاحی و تربیتی نشستوں، عرفان القرآن کورسز کا سلسلہ جاری

مورخہ: 18 مئی 2020ء

کورسز کا مقصد قرآن مجید کو درست انداز میں پڑھنے کے ساتھ ترجمہ کی صلاحیت پیدا کرنا ہے

لاہور (17 مئی 2020) تحریک منہاج القرآن کی نظامت دعوت و تربیت، منہاج القرآن علماء کونسل، منہاج القرآن ویمن لیگ، منہاج القرآن یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے تحت رمضان المبارک میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں آن لائن اصلاحی و تربیتی نشستوں، عرفان القرآن کورسز کا سلسلہ جاری ہے۔ تحریک منہاج القرآن کے سکالرز تربیتی نشستوں اور عرفان القرآن کورس میں قرآن مجید پڑھنا، تجویدوقرآت عملی مشقیں، تفسیر و اصول تفسیر، حدیث و اصول حدیث، عربی گرائمر، عقائد اسلامی کا منتخب نصاب جدید سائنسی طریقہ کار کو برءوے کار لاتے ہوئے پڑھا رہے ہیں۔ ان کورسز کا مقصد قرآن مجید کو درست انداز میں پڑھنے کے ساتھ ساتھ ترجمہ کی صلاحیت بھی پیدا کرنا ہے تاکہ معاشرہ میں قرآن حکیم سے تعلق کو بحال اور مضبوط کیا جا سکے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top