شیخوپورہ: منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے راشن پیکجز کی تقسیم

مورخہ: 17 مئی 2020ء

کورونا وائرس کے باعث موجودہ صورت حال نے غریب، متوسط اور دیہاڑی دار طبقے کو بہت زیادہ متاثر کیا ہے، روزانہ اجرت پر کام کرنے والوں کیلئے روزی روٹی کا بندوبست کرنا مشکل ہو گیا ہے، وہ سب گھروں میں قید ہو کر رہ گئے ہیں۔ ایسی صورت حال میں ہم سب کا دینی، ملی اور اخلاقی فریضہ ہے کہ ہم حسب استطاعت ان کی مدد کریں۔

قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔

منہاج ویلفیٸر فاٶنڈیشن سٹی شیخوپورہ کے زیر اہتمام اپنے سفید پوش مزدور بھاٸیوں اور سادات فیملی کیلئے رمضان و عید پیکج کی تقسیم مورخہ 17 مٸی 2020 بروز اتوار کو آغاز کیا گیا جس میں 100 سفید پوش خاندانوں کے علاوہ 6 سادات فیملیز تک گفٹس راشن کی صورت میں پہنچائے گئے۔ جس کی قیادت یاسر محمود قادری ناظم ویلفیٸر PP140 نے کی جبکہ منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے عہدیداران نے اس کارخیر میں حصہ لیا اور راشن کو گھروں کی دہلیز تک پہنچایا۔ لاٸق مبارکباد ہیں صدر TMQ PP140 سٹی شیخوپورہ محمد سلیم طاہر قادری جن کی کاوشوں کا ثمر منہاج ویلفیٸر فاٶنڈیشن کو ملا اور منہاج القرآن سٹی شیخوپورہ PP140 کے تمام فورمز کو مبارکباد۔ اس موقع پر ڈونرز کا شکریہ ادا کیا گیا جنہوں نے اپنی زکوة کے مصرف کیلئے منہاج ویلفیٸر فاؤنڈیشن کا پلیٹ فارم چُنا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top