نوشہرہ ورکاں (گوجرانوالہ): منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے غرباء و مساکین میں راشن تقسیم

مورخہ: 22 مئی 2020ء

کورونا وائرس کے باعث موجودہ صورت حال نے غریب، متوسط اور دیہاڑی دار طبقے کو بہت زیادہ متاثر کیا ہے، روزانہ اجرت پر کام کرنے والوں کیلئے روزی روٹی کا بندوبست کرنا مشکل ہو گیا ہے، وہ سب گھروں میں قید ہو کر رہ گئے ہیں۔ ایسی صورت حال میں ہم سب کا دینی، ملی اور اخلاقی فریضہ ہے کہ ہم حسب استطاعت ان کی مدد کریں۔

قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نوشہرہ ورکاں پی پی 63_64 (گوجرانوالہ) کے زیراہتمام کرونا وائرس سے متاثرہ 200 خاندانوں کو عید گفٹ دیا گیا، 110 خاندان کو رمضان کے پہلے ہفتے میں راشن تقسیم کیا گیا تھا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top