ڈاکٹر طاہرالقادری کا طیارہ حادثہ پر اظہار افسوس

مورخہ: 22 مئی 2020ء

لاہور (22 مئی 2020ء) قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمدطاہرالقادری نے طیارہ حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، انہوں نے طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی، ڈاکٹر طاہرالقادری نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کرتے ہوئے مزید کہا کہ غم کی اس گھڑی میں پوری قوم جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے، انہوں نے ہدایت کی کہ منہاج القرآن کے کارکنان جائے وقوعہ پر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیں اور زخمیوں کو خون کے عطیات دیں، انہوں نے کہا کہ بدقسمت طیارہ چونکہ شہری آبادی پر گرا ہے، امدادی سرگرمیوں میں تیزی لائی جائے، قیمتی انسانی جانوں کو بچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top