ڈاکٹر طاہرالقادری نے اپنے دروس سے اسلاف کی علمی اقدار کو زندہ کیا: خرم نواز گنڈاپور

مورخہ: 22 مئی 2020ء

ڈاکٹر طاہر القادری کے آن لائن تربیتی لیکچرز سے اندرون بیرون ملک ہزاروں افراد مستفید ہو رہے ہیں
40 روزہ حلقات التربیہ لیکچرز عید کی چھٹیوں میں بھی وقت مقررہ پر آن ائیر ہونگے
40 روزہ لیکچرز سماعت کرنے والے رجسٹرڈ سامعین کو خصوصی سند جاری ہو گی

لاہور (22 مئی 2020ء) قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری عیدالفطر کے ایام میں بھی حلقات التربیہ کے عنوان سے جاری دروس صحیح البخاری و احیاء علوم الدین جاری رکھیں گے، 40 روزہ دروس کی سماعت کے لئے رجسٹریشن کروانے والوں کو لیکچرز کے اختتام پر شیخ الاسلام کی دستخط شدہ سند بھی جاری ہوگی، ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے دوران امت مسلمہ بالخصوص نوجوانوں کی علمی اخلاقی، روحانی تربیت کے لئے خصوصی لیکچرز شروع کیے گئے تھے جو 7 جون تک جاری رہیں گے، انہوں نے کہا کہ الحمدللہ اندرون اور بیرون ملک سے ہزاروں افراد نے آن لائن رجسٹریشن کروائی اور وہ ان علمی دروس سے مستفید ہو رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ امر لائق تحسین ہے کہ تمام مسالک کے علماء، طلباء اور مختلف جامعات کے اسلامک سٹڈیز کے شعبہ جات کے سربراہان بھی ان لیکچرز سے مستفید ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنے آن لائن لیکچرز کے ذریعے اسلاف کی علمی روحانی اقدار کو زندہ کیا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top