شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کا علامہ غلام محمد سیالوی کے انتقال پر اظہار تعزیت

مورخہ: 29 مئی 2020ء

لاہور () قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ممتاز عالم دین علامہ غلام محمد سیالوی چیئرمین امتحانی بورڈ تنظیم اہلسنت پاکستان کے انتقال پر دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ علامہ غلام سیالوی اہل اللہ اور اہل علم میں سے تھے، انہوں نے عمر بھر اسلام اور انسانیت کی خدمت کی انہوں نے چیٸرمین قرآن بورڈ پنجاب، ممبر اسلامی نظریاتی کونسل کی حیثیت سے بہترین خدمات انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کریم ان کی بخشش اور غریق رحمت فرمائے اور تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

دریں اثنا چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، ڈائریکٹر فارن افیرز جی ایم ملک نے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی بخشش اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top