منہاج یونیورسٹی کا اعزاز، 8 جون سے آن لائن مڈٹرم پیپر لیے جائینگے

مورخہ: 05 جون 2020ء

آن لائن کلاسز کے کامیاب تجربہ پر تمام فیکلیٹیز مبارکباد کی مستحق ہیں:ڈاکٹر حسین محی الدین قادری
95 فیصد سے زائد طلباء و طالبات آن لائن کلاسز سے مستفید ہورہے ہیں:وائس چانسلر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد

لاہور (5 جون 2020ء)منہاج یونیورسٹی لاہور نجی شعبہ کی پہلی یونیورسٹی ہے جس نے کورونا وائرس کی وباء کے دوران بلاتعطل یونیورسٹی کے 95 فیصد سے زائد طلباء و طالبات کو آن لائن کلاسز کی سہولت مہیا کی اور تدریسی عمل بلاتعطل جاری رکھا، پاکستان میں پہلی بار یونیورسٹی کی سطح پر 8 جون سے مڈٹرم پیپربھی شروع ہورہے ہیں جس کا ہوم ورک مکمل کر لیا گیا ہے، پیپرز کی تیاری میں بھی ٹرانسپرنسی اور مروجہ قواعد و ضوابط کو ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے، مڈٹرم پیپر 17 جون تک جاری رہیں گے اور17 اگست کو آن لائن سمسٹر مکمل ہو جائیگا، منہاج یونیورسٹی آن لائن نئے داخلوں کا آغاز بھی کررہی ہے، منہاج یونیورسٹی لاہور کے بورڈ آف گورنرز کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے تمام فیکلٹی ممبرز کو پاکستان میں آن لائن کلاسز کے منفرد کامیاب تجربے اور احساس ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے پر مبارکباد دی ہے، انہوں نے کہا کہ تمام ڈیپارٹمنٹس اور فیکلٹیز نے مشکل ترین حالات میں جدید ذرائع ابلاغ کا ماہرانہ استعمال کرکے نہ صرف طلبہ و طالبات کے قیمتی وقت کا بہترین استعمال یقینی بنایا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ایک استاد کے شایان شان کردار ادا کر کے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے، منہاج یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد نے کامیاب آن لائن کلاسز کے انعقاد پر تمام پروفیسرز، لیکچررز، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس بالخصوص ڈائریکٹوریٹ آف اکیڈمکس، آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ اور ایڈمنسٹریشن کو شاندار انتظامات پر مبارکباد دی ہے، انہوں نے کہا کہ یہ دعویٰ بے جا نہ ہو گا کہ آن لائن کلاسز کے کامیاب اجراء اور آن لائن پیپر لینے کا کامیاب تجربہ منہاج یونیورسٹی کا اعزاز ہے اور نجی شعبہ کی یہ پہلی یونیورسٹی ہے جس نے یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top