منہاج القرآن ای لرننگ پروگرام سے سینکڑوں خاندان مستفید ہو رہے ہیں: خرم نواز گنڈاپور

مورخہ: 13 جون 2020ء

ای لرننگ ڈیپارٹمنٹ 40 ملکوں میں آن لائن اسلامی تعلیم دے رہا ہے
ڈاکٹر طاہرالقادری نے کورونا وباء کے دوران مسلسل 40 روز لیکچرز دیئے

لاہور (13 جون 2020ء) تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے کورونا وائرس کی وباء کے دوران دنیا کے 40 ملکوں میں سینکڑوں بچوں کی ای لرننگ کلاسز کے تحت قرآن و سنت کی تعلیم فراہم کرنے پر ای لرننگ ڈیپارٹمنٹ کو مبارکباد دی ہے اور اسے ایک بہت بڑی انسانی، اسلامی خدمت قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ منہاج القرآن کے تعلیمی ادارے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز اور منہاج گرلز کالج کی طرف سے میل اور فی میل کےلئے ای لرننگ پروگرام کو پاکستان میں نمبر ون اور انتہائی مفید پروگرام قرار دیا اور کہا کہ منہاج القرآن کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے مشکل ترین حالات میں بھی عوام طلباء و طالبات کی تعلیم و تربیت میں تعطل نہیں آنے دیا۔ خرم نواز گنڈاپور نے کامیابی کے ساتھ آن لائن کلاسز پر منہاج یونیورسٹی ایڈمنسٹریشن کو بھی مبارکباد دی۔ انہوں نے مزید کہاکہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے بھی کورونا وائرس کی وبا کے دوران مسلسل 40 روز اصلاحی، تربیتی لیکچرز دے کر ایک نئی تاریخ رقم کی ہے ان کے اس چالیس روزہ لیکچرزسے اندرون، بیرون ملک لاکھوں افراد مستفید ہوئے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top