ملک کی تمام طلباء تنظیمات کے قائدین 14 جون کو پریس کانفرنس سے خطاب کرینگے

مورخہ: 13 جون 2020ء

طلباء رہنماتعلیمی بجٹ، طلباء کو درپیش مسائل پرگفتگو کرینگے
طلباء کے مسائل کے حل کےلئے تمام طلباء تنظیموں سے مل کر لاءحہ عمل بنائیں گے: عرفان یوسف

لاہور (13 جون 2020ء) منہاج القرآن طلباء ونگ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی رہنما اور ملک بھر کی دیگر طلباء تنظیمات کے قائدین 14 جون بروز اتوار کو سہ پہر چار بجے لاہور پریس کلب میں اہم پریس کانفرنس کرینگے، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ و دیگر طلباء تنظیمات کے مرکزی قائدین پریس کانفرنس میں طلباء کو درپیش مسائل پر گفتگو کریں گے۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر چوہدری عرفان یوسف نے کہاکہ طلباء کے مسائل کے حل اور تعلیمی ترقی کےلئے تمام طلباء تنظیموں سے مل کر لاءحہ عمل بنائیں گے اورتعلیم اور طلبہ کے مسائل کے حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top