تحریک منہاج القرآن کے سابق سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر راشد شہزاد کووڈ-19 کے باعث انتقال کر گئے

مورخہ: 16 جون 2020ء

قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تحریک منہاج القرآن کے سابق سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر راشد شہزاد کے کووڈ-19 کے باعث انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم منہاج القرآن کے بے لوث خدمت گزار تھے، بطور سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر انہوں نے تحریک کی فکر کے فروغ کیلئے مثالی خدمت انجام دی، ان کے انتقال پر دلی افسوس ہوا، اللہ تعالیٰ مرحوم کی بخشش اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین!

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور، جی ایم ملک، جواد حامد، رفیق نجم، سردار شاکر مزاری، نور اللہ صدیقی، احمد نواز انجم، عبدالستار منہاجین، احسن بابا، محمد فاروق رانا، عارف چوہدری، محمد ثناء اللہ و دیگر رہنماؤں نے بھی راشد شہزاد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی بخشش، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعاکی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top