شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کا علامہ عبد التواب صدیقی اِچھروی کے انتقال پر اظہار تعزیت

مورخہ: 18 جون 2020ء

قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ممتاز عالم دین علامہ عبد التواب صدیقی اِچھروی (شیخ الحدیث دارالعلوم نظامیہ رضویہ لاہور) کے انتقال پر دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ علامہ عبد التواب صدیقی اِچھروی ایک عظیم محقق اور صاحبِ مطالعہ شخصیت تھے۔ اُن کی پوری زندگی تبلیغِ اِسلام اور خدمتِ دین کے لیے وقف تھی۔ عقائدِ اِسلامیہ کے فروغ میں اُن کی گراں قدر خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔ ان کی رِحلت سے پیدا ہونے والا خلا ایک طویل عرصہ پُر نہ ہوسکے گا۔ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے اور ان کے پسماندگان اور تلامذہ و مستفیدین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top