ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کابابر ڈوگر کی والدہ اور حافظ عبد الودود کے انتقال پر افسوس کا اظہار

مورخہ: 18 جون 2020ء

لاہور (18 جون 2020) قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سینئر صحافی، تجزیہ کار بابر ڈوگر کی والدہ اور سینئر صحافی حافظ عبد الودود کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ بابر ڈوگر کی والدہ صاحبہ اور حافظ عبدالودو کی بخشش اور درجات میں بلندی فرمائے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے لواحقین کےلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

دریں اثناء سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈا پور، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی، عین الحق بغدادی، عبد الحفیظ چوہدری و دیگر رہنماؤں نے بھی بابر ڈوگر کی والدہ محترمہ اور حٓفظ عبد الودود کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بخشش، درجات کی بلندی کی دعاکی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top