ڈاکٹر طاہرالقادری کا قاضی عامر رشید کی ہمشیرہ، منہاج القرآن آئرلینڈ کے رہنما وسیم بٹ کے بھائی اور افضل گجر کے چچا کے انتقال پر اظہار افسوس

مورخہ: 21 جون 2020ء

لاہور (20 جون 2020ء) قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن کے دیرینہ رفیق اور سینئر رہنما قاضی عامر رشید کی ہمشیرہ، منہاج القرآن آئرلینڈ کے رہنما وسیم بٹ کے بھائی، عوامی تحریک لاہور کے صدر افضل گجر کے چچا کے انتقال پر اظہار افسوس اور مرحومین کی درجات کی بلندی اور سوگوار خاندانوں کے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

دریں اثناء پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے منہاج القرآن لاہورکے صدر حافظ غلام فرید، ناظم اشتیاق حنیف مغل، ثناء اللہ خان، حفیظ اللہ جاوید، میاں حنیف و دیگر رہنماؤں کے ہمراہ افضل گجر کی رہائش گاہ پر گئے اور ان کے چچا مشتاق احمد مرحوم کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا، اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے رہنما عارف چودھری بھی موجود تھے۔ پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، جواد حامد، شہزاد رسول، الطاف رندھاوا، عبدالحفیظ چودھری و دیگر رہنماؤں نے افضل گجر کے چچا کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top