شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا معروف عالم دین علامہ طالب جوہری کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

مورخہ: 22 جون 2020ء

Dr Tahir-ul-Qadri

قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے معروف عالم دین علامہ طالب جوہری کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے، انہوں نے سوگوار خاندان کے نام اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ مرحوم نے عمر بھر اتحاد، بین المسالک و مذاہب کے لئے جدوجہد کی، پوری تحریک منہاج القرآن علامہ طالب جوہری کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کرتی ہے اور مرحوم کی بخشش اور درجات کی بلندی کیلئے دعا گو ہے۔ چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے علامہ طالب جوہری کے انتقال پر افسوس اور دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top