ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
(ایم ایس پاکستانی)تحریک منہاج القرآن کے گوشہء درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوٰۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم گزشتہ روز مرکزی سکرٹر یٹ میں منعقد ہوئی۔ یہ پروگرام جامع المنہاج میں منعقد ہوا۔ اس مجلس میں ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، حاجی محمد سلیم قادری، جی ایم ملک، احمد نواز انجم، علامہ حاجی امداد اللہ خان، علامہ رانا محمد ادریس قادری، انوار اختر ایڈوکیٹ، علامہ فرحت حسین شاہ، ملک شمیم احمد خان نمبردار، حاجی محمد بوٹا، ڈاکٹر شاہد محمود، چوہدری محمد اشرف، جواد حامد، شکیل احمد طاہر، پروفیسر ذوالفقار علی اور حاضرین کی بڑ ی تعداد بھی موجود تھی۔
پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ منہاج نعت کونسل، شکیل احمد طاہر اور کالج آف شریعہ اینڈ ماڈرن سائنسز کے طالب علم محمد ضیاالحق رازی نے نعت خوانی کی جبکہ نقابت کے فرائض علامہ فرحت حسین شاہ اور علامہ احمد نواز انجم نے انجام دیے۔
مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خصوصی ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ نسبت محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تمام نسبتوں کی اصل اور اساس ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نسبت کے تعلق سے محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایمان کا حصہ اور اس کے بغیر ہمارا ایمان ادھورا ہے۔ آپ نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا میلاد منانا انبیاء کرام کی سنت بھی ہے، آج ہمیں اس سنت کو دنیا بھر میں عام کرنا ہو گا۔ اس سلسلے میں تحریک منھاج القرآن اس سال بھی 12 ربیع الاول کو لاہور میں دنیا کا سب سے بڑے میلاد (عا لمی میلاد کانفرنس) کا اہتمام کریگی جس میں دنیا سے لاکھوں عشاقان مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شرکت کریں گے۔
تبصرہ