طلباء اسلامک سائنسز میں بھی مہارت حاصل کریں: ڈاکٹر طاہرالقادری

مورخہ: 24 جون 2020ء

اسلام واحد دین ہے جس نے اپنے پیروکاروں پر علم کا حصول فرض قرار دیا
قائد منہاج القرآن کا کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے آن لائن اجلاس سے خطاب
ڈاکٹر طاہرالقادری نے کالج آف شریعہ کو آن لائن اسلامک کورسز متعارف کروانے پر مبارکباددی

لاہور (24 جون 2020ء) قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ اسلام وہ واحد دین ہے جس نے اپنے پیروکاروں پر حصول علم کو فرض قرار دیا، ملت اسلامیہ جب تک تعلیم اور تحقیق سے جڑی رہی بام عروج پر رہی، آج ملت اسلامیہ کھویا ہوا عروج حاصل کرنا چاہتی ہے تو علم اور تحقیق سے ٹوٹے ہوئے رشتے کو جوڑے، علم دوست اقوام فرصت کے لمحات کو بیداری شعور کے لئے بروئے کار لاتی ہیں۔ و باء کے دوران آن لائن تعلیم دینے والی یونیورسٹیز اور کالجز مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے پرنسپل ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی کے نام اپنے خصوصی پیغام میں کیا، انہوں نے منہاج القرآن کے تعلیمی ادارے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کی طرف سے وباء کے دوران 15روزہ اسلامک تربیتی کورسز کے انعقاد پر اساتذہ اور طلباء کو ان کورسز میں شرکت کرنے پر مبارکباد دی، انہوں نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے اسلامک تربیتی کورسز میں پاکستان سمیت بیرونی ممالک سے بھی طلباء و طالبات نے بڑی تعداد میں آن لائن شرکت کی، انہوں نے کہا کہ اس وقت اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ طلباء وطالبات دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ اسلامک سائنسز میں بھی سوجھ بوجھ اور مہارت حاصل کریں اور اپنا نظریاتی اور فکری تعلق قرآن و سنت سے مضبوطی کے ساتھ جوڑیں۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top