قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا سید منور حسن کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

مورخہ: 26 جون 2020ء

لاہور ( ) قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے جماعت اسلامی کے سابق امیر اور سینئر راہنما سید منور حسن کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے انھوں نے اپنے تعزیتی بیان میں دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے، ان کے درجات بلند فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے انھوں نے کہا کہ منور حسن کے انتقال پر جماعت اسلامی کی موجودہ قیادت اور کارکنان سے بھی دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور نے بھی سید منور حسن کے انتقال پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے، انھوں نے کہا کہ مرحوم ایک محب وطن اور کہنہ مشق سیاست دان تھے تحریک منہاج القرآن کے راہنما اور جملہ کارکنان دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top