شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا شانِ سیدہ کائنات کے موضوع پر اہم خطاب 27 جون کو ہو گا

مورخہ: 26 جون 2020ء

Shaykh-ul-Islam Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri to deliver a special talk on status of Sayyida-e-Kainat

شیخ الاسلام نے شانِ سیدہ کائنات کے موضوع پر چار گھنٹے کی طویل ریکارڈ کروائی ہے
خطابات تین اقساط پر مشتمل ہیں جو 27 جون سے 29 جون تک جاری رہیں گے
شیخ الاسلام کے خطابات ان کے آفیشل فیس بک پیج پر دیکھے جا سکیں گے، ترجمان

لاہور (26 جون 2020ء) قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری 27 جون سے شان سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا کے موضوع پر تین روزہ خصوصی خطابات کی سیریز کا آغاز کریں گے، انہوں نے شانِ سیدہ کائنات پر 4گھنٹے طویل خطاب ریکارڈ کروا دیا ہے جو تین حصوں پر مشتمل ہے اور 27، 28 اور 29 جون 2020 ء کو رات 8 بجے جاری ہو گا، منہاج القرآن کے ترجمان نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنے تین روزہ خطاب میں اہم علمی اشکالات کا نہایت بلیغ انداز میں ازالہ کیا ہے، تاریخی نوعیت کے حامل یہ خطابات اہم علمی مسائل پر صدیوں سے پڑی تشکیک کی گرد کو دورکریں گے، ترجمان نے کہا کہ علماء، مشائخ، اساتذہ، خطباء، محبان اہل بیت، طالبان علم کو ان خطابات کی سماعت کی دعوت عام دی گئی ہے۔ یہ خطابات شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے آفیشل یوٹیوب چینل، آفیشل فیس بک پیج اور منہاج ٹی وی پر دیکھے جا سکتے ہیں، خطاب کی پہلی قسط ڈیڑھ گھنٹہ پر مشتمل ہے جو 27جون بروز ہفتہ آن ایئر ہو گی، دوسری قسط ایک گھنٹہ پر مشتمل ہے جو 28 جون 2020 ء بروز اتوار آن ایئر ہو گی، تیسری اور آخری قسط ڈیڑھ گھنٹہ پر مشتمل ہے یہ 29 جون 2020 ء بروز سوموار رات 8بجے آن ایئر ہوگی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top