ڈاکٹر طاہرالقادری کی کراچی سٹاک ایکسچینج میں دہشتگرد حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت

مورخہ: 29 جون 2020ء

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت کارروائی سے بڑے نقصان سے بچ گئے، قائد منہاج القرآن

لاہور (29 جون 2020ء) قائد منہاج القرآن ڈاکٹر طاہرالقادری نے کراچی سٹاک ایکسچینج میں دہشتگرد حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ طویل عرصہ کے بعد دہشتگردی کی واردات لمحہ فکریہ ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت کارروائی اور مزاحمت سے بڑے نقصان سے بچ گئے، انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے اس حملہ میں شہید ہو جانے والے اہلکاروں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کااظہار کرتے ہیں، اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سہولت کاروں کے بغیر دہشت گردی کی کوئی واردات نہیں ہو سکتی، قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردوں کے سہولت کاروں کو پکڑیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top