15 ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں : ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی
حکومت کو بہت پہلے ایس او پیز کے ساتھ تعلیمی ادارے کھول دینے چاہیے تھے
منہاج القرآن کے تعلیمی ادارے لاک ڈاؤن کے دوران آن لائن تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں
لاہور (10 جولائی 2020) کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے پرنسپل ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی نے وفاقی وزیر تعلیم کے 15 ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو بہت پہلے ایس او پیز کے ساتھ تعلیمی ادارے کھول دینے چاہیے تھے، بہرحال حکومتی فیصلہ کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن کے تعلیمی ادارے لاک ڈاؤن کے دوران آن لائن تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں تاہم بعض علاقوں میں انٹرنیٹ کی فراہمی اور سپیڈ کے ایشوز کی وجہ سے مشکلات درپیش آتی ہیں، حکومت جلد تعلیمی ادارے کھولے تاکہ طلباء کے تعلیمی نقصان سے بچا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اچھی تعلیم قوموں کی ترقی باعث بنتی ہے۔ تعلیم حاصل کرنے کا مقصد صرف سکول، کالج، یونیورسٹی کی ڈگری لینا نہیں ہوتا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ روایات اور تہذیب سیکھنا بھی ہے۔
تبصرہ