ڈاکٹر طاہرالقادری کی بلوچستان پنجگور میں دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت

شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعاکی
دہشتگرد انداز بدلتے ہیں پس پردہ فکر ایک ہی ہے: قائد منہاج القرآن

لاہور (15 جولائی 2020ء) قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے بلوچستان پنجگور میں دہشتگردی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے فوجی جوانوں کے لواحقین سے دلی افسوس کا اظہار کیا ہے، قائد تحریک منہاج القرآن نے شہداء کے درجات کی بلندی اور دہشت گردی کے واقعہ میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے، قائد تحریک منہاج القرآن نے کہا کہ دہشت گرد مذموم مقاصد کیلئے ایک عرصہ سے عوام کے جان و مال سے کھیل رہے ہیں، قانون نافذ کرنے والے ادارے فساد فی الارض پھیلانے والوں کی سرکوبی کیلئے تمام وسائل اور ریاستی قوت بروئے کار لائیں، بے گناہوں کے جان، مال سے کھیلنے والے کسی رحم اور رعایت کے مستحق نہیں ہیں، دہشت گردوں اور ان کے ہمدردروں کا خون کی ہولی کھیلنے کے حوالے سے انداز بدلتا رہتا ہے مگر پس پردہ فکر ایک ہی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top