سانحہ ماڈل ٹاؤن کے اسیر محمد سلطان کی رہائی پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی مبارکباد
لاہور (15 جولائی 2020) قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کے اسیر جو کراچی میں دوران اسیری زیر علاج تھے کو رہائی پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ محمد سلطان دوران اسیری جیل میں بیمار ہو گئے تھے اور بسیار کوششوں کے بعد انہیں کراچی بھجوایا گیا تھا۔ قائد تحریک منہاج القرآن نے محمد سلطان کو رہائی پر مبارکباد دی اور انکی جلد صحتیابی کےلئے دعا کی۔ محمد سلطان کی رہائی پر قائد تحریک منہاج القرآن نے انکے اہل خانہ کو بھی مبارکباد دی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کراچی میں اسیری اور علاج کے ضمن میں بہترین کردار ادا کرنے پر پاکستان عوامی تحریک کے صدر قاضی زاہد حسین، سید ظفر اقبال، صاحبزادہ ثاقب نوشاہی، بشیر خان مروت، مفتی مکرم خان، سید ناظم علی شاہ سبزواری، مرزا جنید کو بھی مبارکباد دی اور کہاکہ کراچی تنظیم کے ذمہ داران نے اسیر محمد سلطان کی دیکھ بھال اور برادرانہ اخوت کے اظہار کا حق ادا کیا۔
دریں اثناء چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے بھی محمد سلطان کو رہائی پر مبارکباد دی اور بہترین خدمت انجام دینے پر سندھ، کراچی تنظیم کے ذمہ داران کو مبارکباد دی۔
تبصرہ