آن لائن کلاسز سے طلباء کا کا قیمتی وقت بچایا گیا: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

تعلیم کے بغیر ترقی کا کوئی ہدف پورا نہیں ہو سکتا، چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن

لاہور (16 جولائی 2020ء) چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے بامر مجبوری تعلیمی ادارے بند کرنا پڑے، آن لائن کلاسز کے ذریعے طلباء کا قیمتی وقت بچایا گیا، تاہم تعلیم و تربیت کے وہ تقاضے آن لائن کلاسز کے ذریعے پورے نہیں ہو سکتے جو براہ راست درس و تدریس کے ذریعے ممکن ہیں، انہوں نے منہاج القرآن کے جملہ تعلیمی اداروں بشمول کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے پرنسپل اور فیکلٹی ممبرز سے کہا ہے کہ میٹرک اور ایف اے کے امتحانات پاس کرنے والے طلباء و طالبات کی داخلوں کے حوالے سے بھرپور رہنمائی کی جائے اور ان کا مزید قیمتی وقت ضائع ہونے سے بچایا جائے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل نے کہا کہ تعلیم کے بغیر ترقی کا کوئی ہدف بھی حاصل نہیں کیا جا سکتا اور تعلیم کے ساتھ تربیت بھی ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ الحمدللہ منہاج القرآن کے جملہ تعلیمی ادارے، تعلیم اور تربیت دونوں کے احسن انداز میں تقاضے پورے کررہے ہیں۔

اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے پرنسپل ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی نے کہا کہ کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز دین اور دنیا دونوں کی تعلیم مہیا کررہا ہے اور کالج ہذا کے طلباء معیاری کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر جامعہ الازہر مصر میں بھی سکالر شپ پر تعلیم حاصل کرنے جاتے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top