ایم ایس ایم لٹریری سوسائٹی کے زیراہتمام آن لائن محفل مشاعرہ

عالمی شہرت یافتہ شاعر و ادیب آغر ندیم سحر نے بطور مہمان شاعر شرکت کی
معروف شعراء رحمان فارس، ندیم بھابھہ، شہزاد قیس، احمد عطا، احمد فریادنے کلام پیش کئے
طلباء نے مشاعرہ میں کثیر تعداد میں شرکت کی اور شعرائے کرام کو دل کھول کر دادو تحسین پیش کی
مشاعرے ہماری تہذیب و ثقافت کے آئینہ دار ہیں : چوہدری عرفان یوسف

لاہور (20 جولائی 2020) لٹریری سوسائٹی مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام آن لائن عظیم الشان محفل مشاعرہ منعقد ہوا۔ جس کی صدارت معروف شاعر، ادیب اور دانشور انجم سلیمی نے کی، محفل مشاعرہ کے مہمانان ِ خصوصی مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ چوہدری عرفان یوسف تھے۔ نظامت کے فراءض معروف شاعر اور طالب علم رہنما عمران اختر سانول نے انجام دئیے۔ تلاوت قرآنِ پاک اور نعت رسول مقبول ﷺ کے بعد محفل مشاعرہ کا آغاز کیا گیا۔ تلاوت کلام پاک کی سعادت مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ لاہور کے صدر میر احسن نے حاصل کی جبکہ میاں عنصرنے نعت رسول مقبول ﷺ پیش کر کے محفل میں سماں باندھ دیا۔ آن لائن محفل مشاعرہ میں ملک کے معروف شعراء کرام نے اپنا کلام پیش کیا ان میں رحمان فارس، ندیم بھابھہ، شہزاد قیس، احمد عطا، احمد فریاد اور عالمی شہرت یافتہ شاعر و ادیب آغر ندیم سحر نے بطور مہمان شاعر شرکت کی۔ مختلف یونیورسٹیز اور کالجز کے طلباء نے آن لائن مشاعرہ میں کثیر تعداد میں شرکت کی اور شعرائے کرام کو دل کھول کر دادو تحسین پیش کی۔

مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ عرفان یوسف نے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے شعرائے کرام، آن لائن شریک طلبا اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے عہدیداران کو شاندار اور پر وقار محفل مشاعرہ کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا۔ عرفان یوسف نے مہمان شعرا ء کرام اور اور آن لائن شریک مہمانوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے محفل مشاعرہ کو باوقار اور کامیاب بنانے میں بھر پور کردار ادا کیا۔ عرفان یوسف نے کہا کہ مشاعرے ہماری تہذیب و ثقافت کے آئینہ دار ہیں، اس طرح کی ادبی محافل کی روایت برقرار رہنی چاہیے۔ مصطفوی سٹودنٹس موومنٹ کے نوجوان اشعار پر داد دینے کا فن جانتے ہیں۔ مشاعروں کے انعقاد سے اردو زبان کے فروغ میں مدد ملے گی، نئی نسل کو زبان و ادب سے جوڑنے کا یہ بہترین ذریعہ ہے۔ آن لائن محفل مشاعرہ میں سیکرٹری جنرل شیخ فرحان عزیز، صدر لاہور میر احسن، فراز ہاشمی، علی قریشی، فہد سرور، عطا المصطفیٰ، عمران یوسف و دیگر طلباء رہنماء شریک تھے۔ محفل مشاعرہ کے اختتام پر ملکی سلامتی، خوشحالی اور کورونا وبا کے خاتمے کےلئے خصوصی دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top