شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی زیر صدارت آغوش کمپلیکس کی آن لائن میٹنگ

حضور شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ نے 8 جولائی 2020ء کو آغوش آرفن کیئر ہوم کی ایڈمنسٹریشن اور سینئر مینجمنٹ سے آن لائن خطاب کیا، اس موقع پر حضور شیخ الاسلام کو آغوش آرفن کیئر ہوم اور تحفیظ القرآن کی کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی گئی، اس موقع پر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری چیئرمین آغوش کمپلیکس، ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد منیجنگ ڈائریکٹر آغوش کمپلیکس، عمران ظفر بٹ پرنسپل آغوش گرائمر سکول اینڈ ایم سی ایم ٹی، محمد عباس نقشبندی پرنسپل تحفیظ القرآن، میڈیم رومانہ مبشر وائس پرنسپل آغوش گرائمر سکول و ایم سی ایم ٹی، مسٹر طاہر محمود اکاؤنٹنٹ آغوش کمپلیکس، کیپٹن (ر) محمد رمضان ایڈمن منیجر نے شرکت کی۔ منیجنگ ڈائریکٹر آغوش کمپلیکس نے خصوصی وقت عنایت کرنے پر حضور شیخ الاسلام کا شکریہ ادا کیا، کرنل (ر) مبشر اقبال ڈائریکٹر آغوش کمپلیکس نے تفصیلی کارکردگی رپورٹ پیش کی، انہوں نے بتایا کہ 6 سو بچے آغوش آرفن کیئر ہوم میں مختلف کیٹیگریز میں زیر تعلیم ہیں، تحفیظ القرآن کے حوالے سے محترم عباس نقشبندی صاحب نے جملہ شعبہ جات کے بارے میں تفصیلی رپورٹ پیش کی، محترم عباس نقشبندی بطور پرنسپل 2012ء سے تحفیظ القرآن میں ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں، کرنل (ر) مبشر اقبال صاحب نے آرفن کیئر ہوم کے حوالے سے رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ آرفن بچوں کے پہلے گروپ نے 2005ء میں جوائن کیا اور ان بچوں کی اکثریت گریجوایشن اور ماسٹر تک اپنی تعلیم مکمل کر چکی ہے اور وہ اعلیٰ تعلیم کے لئے منہاج یونیورسٹی لاہور میں زیر تعلیم ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے لئے ایک اعزاز کی بات ہے کہ آغوش آرفن کیئر ہوم میں زیر تعلیم بچے مختلف شعبہ جات میں پروفیشنلز کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں، اس کامیابی اور کامرانی کا کریڈیٹ پراجیکٹ کے بانی حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو جاتا ہے کہ جن کی انسانیت کی فلاح و بہبود پر مبنی سوچ اور ویژن کے باعث منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے مثالی ادارے اور پراجیکٹس روبہ عمل ہیں، آغوش آرفن کیئر ہوم اور تحفیظ القرآن کی حوصلہ افزاء کارکردگی رپورٹ پر حضور شیخ الاسلام نے جملہ ذمہ داران اور سٹاف ممبران کو مبارکباد دی، ڈائریکٹر آغوش کمپلیکس نے مزید بتایا کہ 2015 ء میں آغوش اکیڈمی بھی تشکیل دی گئی ہے اور اس کے بہت حوصلہ افزاء نتائج برآمد ہوئے ہیں، اس موقع پر ڈائریکٹر آغوش کمپلیکس نے بتایا کہ یہاں کے طالب علموں نے مثالی تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کیا جن میں فواد اکبر، مبشر اقبال سعیدی، اعظم مصطفی، محمد عمیر، سردار حمید بطور خاص شامل ہیں، انہوں نے بتایا بچوں کی ذہنی، روحانی اور جسمانی تربیت کا ایک فعال اور مضبوط میکانزم وضع کیا گیا ہے تاکہ یہاں کے طالب علم عملی زندگی میں بہترین صلاحیتوں کے ساتھ اپنا کردار ادا کر سکیں، اس موقع پر میڈیم رومانہ مبشر وائس پرنسپل آغوش گرائمر سکول اینڈ ایم سی ایم ٹی نے بھی تفصیلی رپورٹ پیش کی، شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری نے بہترین کارکردگی پر سب کو شاباش دی۔ اس موقع پر حضور شیخ الاسلام نے تحفیظ القرآن ایڈمنسٹریشن کو نصیحت کی کہ طلبہ کی عریبک لینگوئج اور تلفظ کو مزید Improveکیا جائے اور تحفیظ القرآن کے حوالے سے موثر تشہیر کی نصیحت بھی کی اور کہا کہ آغوش کمپلیکس کی کامیابیوں کو سوشل میڈیا پر بطور خاص نمایاں کیا جائے۔ شیخ الاسلام نے کہا کہ آغوش آرفن کیئر ہوم اور تحفیظ القرآن ایک عظیم دینی، سماجی خدمت انجام دے رہے ہیں، زیادہ سے زیادہ مخیر حضرات اور بزنس کمیونٹی کے حضرات کو دورہ جات کروائے جائیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top