منہاج القرآن نے لاہور سمیت پورے ملک میں شجر کاری مہم شروع کر دی

ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے ماڈل ٹاؤن میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغازکیا
ہر پاکستانی دو پودے لگا کر ملک کو سر سبز بنانے میں اپنا کردار ادا کرے: خرم نواز گنڈپور
شجر کاری کر کے جشن آزادی منانے سے بہتر کوئی طریقہ نہیں
ماحولیاتی آلودگی کو روکنے کا کام انسانیت کی خدمت ہے : ناظم اعلیٰ منہاج القرآن

لاہور (21 جولائی 2020) تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام شجر کاری مہم کے سلسلے میں مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پودا لگا کر شجر کاری مہم 2020 کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ ناظم اعلیٰ منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، راجہ زاہد محمود، صدر منہاج القرآن لاہور حافظ غلام فرید، علامہ غلام ربانی تیمور، ثناء اللہ خان، میاں حنیف و دیگر رہنماؤں نے پودے لگا کر ملکی سلامتی اور خوشحالی کےلئے دعا کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ نئی نسل کو صاف ماحول کی فراہمی کےلئے ہم سب کو اپنی قومی ذمہ داری نبھانا ہو گی۔ شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔ لاہور سمیت پورے ملک میں شجر کاری مہم شروع کر دی گئی ہے، کارکن اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ ہر پاکستانی دو پودے لگا کر ملک کو سر سبز بنانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہاکہ ماحولیاتی آلودگی کو روکنے کا کام انسانیت کی خدمت ہے۔ تحریک منہاج القرآن کے تمام فومرز درخت لگانے کے فوائد کے بارے میں آگاہی مہم شروع کریں۔ شجر کاری مہم کے ساتھ ساتھ پودوں کی حفاظت بارے نظام وضع کرنے کی بھی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ شجر کاری کر کے جشن آزادی منانے سے بہتر کوئی طریقہ نہیں۔ آزادی کے مہینے میں جھنڈے، جھنڈیوں کے ساتھ ساتھ پودے بھی لگائے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ غیر قانونی درخت اور جنگلات کاٹنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top