منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام اجتماعی قربانی کی تیاریاں اور انتظامات آخری مراحل میں

مرکزی قربان گاہ لاہورکے علاوہ پورے ملک میں اجتماعی قربانی کا بندوبست
کورونا وائرس کی وجہ احتیا طی تدابیر اور ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا
ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ کا قربان گاہ کا دورہ کیا، انتظامات کا جائزہ لیا

لاہور (22 جولائی 2020) منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام عیدالاضحی پر ہزاروں چھوٹے بڑے جانوروں کی قربانی کی تیاریاں و انتظامات تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو چکے ہیں۔ لاہور میں مرکزی قربان گاہ جدید سلاٹرہاؤس میں قائم کر دی گئی ہے۔ مرکزی قربان گاہ میں جانور پہنچ چکے ہیں۔ سینکڑوں گائیں، بکرے، دنبے اور چھترے ذبح کر کے عید الاضحیٰ پر سنت ابراہیمی کو ادا کیا جائیگا۔ منہاج ویلفیئر کے ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ نے انتظامی کمیٹیوں کے سربراہان کے ساتھ مرکزی قربان گاہ کا دورہ کیا، انتظامات کا جائزہ لیا اور جانوروں کی دیکھ بھال، سیکیورٹی اور خوراک کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کیں، اس موقع پرخرم شہزاد، جواد حامد، حاجی منظور، ایوب انصاری، میاں زاہد جاوید، سعید اختر اور منہاج القرآن کے دیگر رہنماء بھی انکے ہمراہ تھے۔

مرکزی کمیٹی کے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے سید امجد علی شاہ نے کہا کہ قربانی کا گوشت ضرورت مندوں میں تقسیم کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر لاءحہ عمل تیار کر کے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ قصابوں کی بکنگ، گاڑیوں کی بکنگ، قربان گاہ کی تیاری اور گوشت کی تقسیم کے تمام انتظامات مکمل ہو چکے ہیں۔

امجد علی شاہ نے مزید کہا کہ عید الاضحی کے تینوں روز فوری طبی امداد کیلئے تجربہ کار ڈاکٹرز کی ٹیم اور منہاج القرآن کی ایمبولینس ہمہ وقت موجود ہوں گی۔ لاہور میں مرکزی قربان گاہ کے علاوہ پورے ملک میں اجتماعی قربانی کا بندوبست کیا جا رہا ہے۔ ملک بھر میں تین سو سے زائد مقامات پر اجتماعی قربانی کے مراکز قائم کئے جائیں گے۔ کورونا وائرس کی وجہ احتیا طی تدابیر اور ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا۔ اس حوالے سے کوآرڈینیشن کیلئے مربوط نظام مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں قائم کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر سال کی طرح قربانی کا ہزاروں من گوشت غرباء، مساکین، ہسپتالوں، جیلوں اور ضروتمندوں میں تقسیم کیا جائے گا، قربانی مہم کو کامیاب بنانے کے لیے مرکزی کمیٹی کے علاوہ درجنوں ذیلی کمیٹیاں بھی تشکیل دے گی گئی ہیں، تحریک منہاج القرآن پاکستان سمیت دنیا بھر میں بلا امتیاز رنگ و نسل، جنس و مذہب شب و روز دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ قربانی کے جانور کے ہر بال کے بدلے ایک ایک نیکی نامہ اعمال میں درج کی جاتی ہے۔ قربانی جہاں حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت ہے وہیں یہ عمل معاشرے کے محروم طبقات کی داد رسی کا ذریعہ بھی ہے، قربانی کے گوشت سے لے کر جانور کی کھال تک غریبوں کے لیے خوشی اور سہارا ہے، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ہر سال عید قربان پر غریب مفلس اور محروم طبقات کو عید کی خوشیوں میں شامل کر کے عظیم فریضہ سرانجام دے رہی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top