منہاج القرآن کی مجلس قائمہ کا اجلاس | اسیران انقلاب کےلئے گولڈ میڈل کا اعلان

’’ اسیران انقلاب کےلئے گولڈ میڈل کا اعلان‘‘
رپورٹ اجلاس مجلس قائمہ مورخہ 23 جولائی 2020
زیر صدارت ڈاکٹر حسن محی الدین قادری چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل

لاہور: مجلس قائمہ کا اہم اجلاس 23 جولائی 2020 کو چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ کورونا وائرس کی وباکے تناظر میں اجلاس کا انعقاد آن لائن ہوا۔ آن لائن اجلاس میں محترم ڈاکٹر حسین محی الدین قادری صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل، محترم بریگیڈئیر(ر) اقبال احمد خان، محترم خرم نواز گنڈاپور، محترم انجینئر محمد رفیق نجم، محترم علامہ رانا محمد ادریس، محترم سردار شاکر مزاری، محترم احمد نواز انجم، محترم جی ایم ملک، محترم محمد فاروق رانا، محترم نور اللہ صدیقی، محترم سید امجد علی شاہ، محترم عبد الرحمان شریک ہوئے۔

اجلاس میں (1) قربانی مہم 2020، (2) اسیران انقلاب کی رہائی و امداد (3) بجٹ 2019-20, 2020-21 کے ایجنڈہ پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا اور پالیسی میٹرز پر اہم فیصلے صادر کئے گئے۔

ایجنڈہ نمبر (1) قربانی مہم 2020

قربانی مہم کے سلسلے میں کنٹری ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سید امجد علی شاہ نے انتظامات کے بارے میں مجلس قائمہ کو بریفنگ دی اور بتایا کہ ہماری تمام تر انتظامی سرگرمیوں کا مرکز و محور حصہ داران اور مستحقین تک حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق بلا تاخیر قربانی کا گوشت پہنچانا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس مقصد کے حصول کےلئے جدید سلاٹر ہاؤس کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں۔ کمپنی کی چلرز وین کے ذریعے قربانی کا گوشت ڈسٹری بیوشن سنٹرز تک لایا جائے گا جہاں اسکی مزید کٹنگ ہوگی اور پیکٹس میں والنٹیئزز کے تعاون سے تقسیم کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا اس سال موثر رابطہ اور سوشل میڈیا کیمپین کی وجہ سے اجتماعی قربانی میں حصہ لینے والوں کی تعداد گزشتہ سال کی نسبت زیادہ ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس سال پاکستان میں تنظیمات کے ذریعے 50 مقامات پر اجتماعی قربانی کے انتظامات کئے گئے ہیں اور انشا اللہ ہزاروں مستحق خاندانوں میں قربانی کا گوشت تقسیم کیا جائے گا۔ تمام تنظیمات کے مابین موثر رابطہ کےلئے وٹس اپ گروپ بھی بنایا جا رہا ہے۔ شرکاء اجلاس نے اجتماعی قربانی کے حوالے سے بھرپور تعاون اور اقدامات پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی تعریف کی۔ مجلس قائمہ کے ارکان نے پیشگی مثالی انتظامات کرنے پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کو مبارکباد دی۔

ایجنڈہ نمبر(2) اسیران انقلاب کی رہائی و امداد

محترم خرم نواز گنڈاپور نے اسیران انقلاب کی رہائی کےلئے مختلف مدارج پر بروئے کار لائی جانیوالی مساعی اور لیگل ٹیم اور تنظیمات کی محنت اور جدوجہد کا تفصیل سے ذکر کیا۔ اس موقع پر چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے حضور شیخ الاسلام کی ہدایت کے مطابق قائمہ کمیٹی میں تمام اسیران انقلاب کےلئے گولڈ میڈل کا اعلان کیا۔ محترم ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی اس تجویز سے قائمہ کمیٹی نے اتفاق کیا اور فیصلہ کیا گیا کہ انصاف اور اسیران کی رہائی کےلئے خدمات انجام دینے والی تنظیمات افراد، شعبہ جات اور لیگل ٹیم کو بھی تعریفی اسناد اور شیلڈز سے نوازا جائے گا محترم چیئرمین سپریم کونسل نے ناظم اعلیٰ سے کہا کہ میڈل تقسیم کرنے کی تقریب کے انعقاد کےلئے موزوں تاریخ کا تعین کریں۔ قائمہ کے اجلاس میں اسیران کو جذبہ استقامت کے مظاہرہ پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا اور مقرر شدہ رقم ہر ماہ اسیران کے گھروں تک پہنچانے اور انکے مسائل کے حل کےلئے کردار ادا کرنے پر فنانس ڈیپارٹمنٹ اور اس مقصد کےلئے قائم کی گئی کمیٹیوں کے تمام ممبران کو احساس ذمہ داری کا بے مثال مظاہرہ کرنے پر بھی مبارکباد دی گئی۔

ایجنڈہ نمبر (3) بجٹ 2019-20 ; 2020-21

ڈائریکٹر فنانس محترم عبد الرحمان نے حسب ضابطہ گزشتہ مالی سال کے بجٹ کا تقابلی جائزہ اور آئندہ مالی سال کا نظامتوں اور تنظیمات کا بجٹ منظوری کےلئے پیش کیا اور بتایا کہ فنانشل مینجمنٹ اور بچت مہم کے ذریعے خسارے کو کم سے کم کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا تحریک منہاج القرآن کے میگا سالانہ ایونٹس کا خسارہ زیرو فی صد ہو گیا ہے بہتر فنانشنل مینجمنٹ کا مظاہرہ کرنے پر فنانس ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کو سراہا گیا۔

متفرق امور میں چیئرمین سپریم کونسل نے ہدایت کی کہ شوریٰ کے اجلاس میں نظامتوں، تنظیمات اور انسٹی ٹیوشنز کی کارکردگی رپورٹ تحریری شکل میں تیار کی جائے اور اس تحریر شدہ رپورٹ کو متعلقہ نمائندہ شوریٰ میں پیش کرے گا۔

اجلاس کا اختتام دعائے خیر پر ہوا۔ محترم علامہ رانا محمد ادریس نے دعا کروائی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top