دین اسلام انسانیت کی فلاح و بہبود کا دین ہے :ڈاکٹر طاہرالقادری

خدمت خلق انسانی اقدار کی بلند تر صفات کا حصہ ہے: قائد منہاج القرآن
بے سہاروں کا سہارا بننا افضل عبادت ہے: منہاج القرآن لاہور تنظیم سے آن لائن گفتگو
صدر لاہور حافظ غلام فرید نے قائد منہاج القرآن کو 3 سالہ تنظیمی کارکردگی رپورٹ پیش کی
اجلاس میں اشتیاق حنیف مغل، ثناء اللہ خان، حفیظ اللہ جاوید، اصغر ساجد، میاں ممتاز حسین و دیگر رہنما موجود تھے

لاہور (24 جولائی 2020) قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ دین اسلام انسانیت کی فلاح و بہبود کادین ہے۔ اسلام نے انسانیت کی مدد کرنے کا درس دیا ہے۔ دکھی انسانیت کی مدد کرنا بہت عظیم کام ہے۔ اپنی ذات کی فلاح و بہبود کےلئے تو ہر آدمی کام کرتا ہے لیکن وہ انسان بہت عظیم ہوتے ہیں جو اپنی زندگی دوسروں کےلئے وقف کر دیتے ہیں۔ مثالی معاشرہ وہی ہے جس میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنے اور حاجت مندوں کی ضروریات کو پورا کرتے زندگی گزارنے کو فرض سمجھا جائے۔ دین اسلام انسانیت کی فلاح کا مذہب ہے، تحریک منہاج القرآن لاہور کے جملہ عہدیدران و کارکنان مبارکباد کے مستحق ہیں۔ منہاج القرآن لاہور کے صدر حافظ غلام فرید، ناظم اشتیاق حنیف مغل، صدر ویلفیئر ثناء اللہ خان لاہور تنظیم کے دیگر تمام عہدیداران و کارکنان کا جذبہ ایثار قابل تحسین ہے۔ کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران لاہور تنظیم نے گلی محلوں میں ضرورت مندوں کو تلاش کر کے خاموشی کے ساتھ جس طرح انکی مدد کی یہ جذبہ قابل تقلید ہے۔ کورونا وباء کے دوران لاہور تنظیم کو مثالی کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ تمام معاشروں میں خدمت خلق انسانی اقدار کی بلند تر صفات کا حصہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منہاج القرآن لاہور کی تنظیم کے ساتھ آن لائن اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں منہاج القرآن لاہور کے صدر حافظ غلام فرید، ناظم لاہور اشتیاق حنیف مغل، ناظم ویلفیئر ثناء اللہ خان، حفیظ اللہ جاوید، چوہدری اقبال، حاجی امجد، اصغر ساجد، میاں ممتاز حسین، ریحان چوہدری موجود تھے۔ ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم، ناظم امور خارجہ جی ایم ملک نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔

صدر لاہور حافظ غلام فرید نے قائد منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہر القادری کو لاہور تنظیم کی 3 سالہ تنظیمی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ تنظیمی نیٹ ورک، ممبر سازی مہم، فلاحی و سماجی سرگرمیوں بالخصوص کورونا لاک ڈاؤن کے دوران ضرورت مندوں کےلئے کی جانیوالی کاوشوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ کورونا وائرس کے دوران صدرمنہاج ویلفیئر لاہور ثنا ء اللہ خان اور انکی ٹیم کی دکھی انسانیت کےلئے شب و روز کی جانیوالی جدوجہد سے بھی قائد منہاج القرآن کو آگاہ کیا۔ حافظ غلام فرید نے آن لائن اجلاس میں لاہور تنظیم کے عہدیدران کا قائد منہاج القرآن سے فرداً فرداً تعارف بھی کروایا اور عہدیدران کی تنظیمی کاوشوں کے بارے آگاہ بھی کیا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے دکھی انسانیت کی خدمت بے سہاروں کا سہارا بن جانا ایک افضل عبادت ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top