شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ساتھ منہاج القرآن اپر سندھ کے عہدیداران کا آن لائن سیشن

بانی و سرپرستِ اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ساتھ 20 جولائی 2020 کو تحریک منہاج القرآن اپر سندھ کے عہدیداران کا آن لائن سیشن ہوا جس میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، تحریک منہاج القرآن اپر سندھ کے صوبائی امیر مخدوم ندیم احمد ہاشمی، ڈویژن کوآرڈینیٹر نواب شاہ عبد الستار چوھان، ڈویژن کوآرڈینیٹر سکھر محمد اسحاق سمیجو اور ڈویژن کوآرڈینیٹر لاڑکانہ امیر احمد چنہ سمیت ضلعی و تحصیلی تنظیمات کے ذمہ داران شریک تھے۔

اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کو تحریک منہاج القرآن اپر سندھ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی جس کو انہوں نے سراہا اور تمام کارکنان، رفقاء اور ذمہ داران کی تحسین کی۔ شیخ الاسلام نے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس دور میں دین کا کام کرنا اور اپنے ایمان کو بچانا بہت مشکل ہوگیا ہے۔ آپ لوگ خوش قسمت ہیں جو دین کی خدمت کررہے ہیں۔ آپ نے فوت شُدگان کے لئے اظہار تعزیت کیا اور میٹنگ کے اختتام پر تمام کارکنان کے لئے خصوصی دعا فرمائی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top