ڈاکٹر طاہرالقادری کی تقریر و تحریر کا ہر لفظ نوجوانوں کی امپاورمنٹ سے متعلق ہے: خرم نواز گنڈاپور

نوجوان پاکستان کی ترقی کا پہیہ ہیں: ناظم اعلیٰ منہاج القرآن
نسل نو کی تربیت اعلیٰ اخلاقی اقدار کے مطابق کرنا ہو گی : مظہر محمود علوی
منہاج یوتھ لیگ نوجوانوں کو انتہا پسندی، فرقہ واریت سے بچانے کےلئے کوشاں ہے: صدر یوتھ لیگ
یوتھ امپاورمنٹ کے 6 ماہ کے آن لائن ٹریننگ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب

لاہور (25 جولائی 2020) تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے منہاج یوتھ لیگ کے زیراہتمام نوجوانوں کی فکری و نظریاتی تربیت، کیرئیر کونسلنگ، اخلاقی و روحانی تربیت، پروفیشنل امپاورمنٹ کےلئے 6 ماہ کے آن لائن ٹریننگ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان پاکستان کی ترقی کا پہیہ ہیں۔ معیشت اور معاشرت کی گاڑی کا انحصار انہی پہیوں پر ہے۔ ہر حکومت نے نوجوانوں کو بے وقوف بنایا۔ قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر طاہرالقادری کی تقریر و تحریر کا ہر لفظ نوجوانوں کی امپاورمنٹ سے متعلق ہے۔ نوجوان ڈاکٹر طاہرالقادری کی کتب کا مطالعہ کریں۔ منہاج یوتھ لیگ نوجوانوں کی ٹریننگ کر کے انہیں پاکستان کا مفید شہری بنا رہی ہے۔

اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی، یوتھ لیگ کے صدر مظہر محمود علوی، علامہ رانا محمد ادریس، علامہ غلام مرتضیٰ علوی، قاسم اعوان، ہارون ثانی، محسن مصطفوی نے بھی خطاب کیا۔

مظہر محمود علوی نے کہا کہ یوتھ امپاورمنٹ کا یہ ٹریننگ پروگرام 6 ماہ چلے گا۔ مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں اس بات پر زور دیا گیا کہ پاکستان کا شمار نوجوانوں کی آبادی والے پانچویں بڑھے ملک میں ہوتا ہے۔ نوجوان ملک کا مستقبل اور اثاثہ ہیں۔ نسل نو کی تربیت اعلیٰ اخلاقی اقدار کے مطابق کرنا ہو گی تاکہ وہ حقیقی معنوں میں سرمایہ ملت بن سکیں۔

افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ناظم اعلیٰ منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی تھے۔ تقریب کی صدارت مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ مظہر محمود علوی نے کی۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ منہاج یوتھ لیگ نوجوانوں کو سماجی خدمات، قانون کی پابندی، امن محبت کی تعلیم دے رہی ہے۔ نوجوانوں کی مثبت رہنمائی اور تربیتی پروگراموں کے ساتھ ساتھ انکی کیرئیر کونسلنگ بہت ضروری ہے۔ نوجوان کسی بھی ملک کی ترقی کا پیمانہ اور اثاثہ ہیں۔ نوجوان ملکی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انکی بہترین تعلیم و تربیت کے راستوں کو کھولنا نوجوانوں کی صلاحیتوں کو ابھارنے کا باعث بنتا ہے۔ منہاج یوتھ لیگ نوجوانوں کو انتہا پسندی، فرقہ واریت سے بچانے کےلئے کوشاں ہے۔ نوجوانوں میں مثبت تبدیلی اسی وقت آ سکتی ہے جب نوجوان الائشوں اور آلودگیوں سے پاک ذہن لے کر متحد ہو کر اپنے ملک کی تعمیر و ترقی کےلئے کام کریں۔ اس طرح کے آن لائن پروگرامز، سیمینارز اور تقریبات نوجوانوں کی مثبت رہنمائی میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ نسل نو کی اعلیٰ اقدار پر تربیت کرنا ہم سب کا فرض ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top