قربانی کے ایام میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ورکرز ماحول کو آلودہ نہ ہونے دیں، صفائی نصف ایمان ہے: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن 50 مقامات پر اجتماعی قربانی کرے گی: سید امجد علی شاہ
لاہور (26 جولائی 2020) منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی اجتماعی قربانی مہم کے انتظامات کا آن لائن اجلاس میں جائزہ لیا۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اجتماعی قربانی کے گوشت کی تقسیم میں حصہ لینے والے ہزاروں والنٹیئرز کو سختی سے ہدایات دے دی گئی ہیں کہ وہ عید الاضحی کے تینوں روز صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ قربانی کے جانوروں کی الائشوں کو کھلا نہ چھوڑیں، انہوں بر وقت ٹھکانے لگائیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس سال منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن 50 مقامات پر اجتماعی قربانی کر رہی ہے، مستحقین کے گھروں تک گوشت پہنچانے کے انتظامات کر لئے گئے ہیں۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ قربانی ایک مقدس اور عظیم فریضہ ہے اس فریضہ کی ادائیگی سے اللہ کی خوشنودی حاصل کی جاتی ہے۔ قربانی کرتے وقت شرعی اور سماجی ضروریات کا پوراخیال رکھا جائے، ماحول کو ہر گز آلودہ نہ ہونے دیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ صفائی نصف ایمان ہے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے والنٹیئرز کو گوشت کی تقسیم، الاؤشوں کو ٹھاکنے لگانے اور حفظان صحت کے اصولوں پر عمل کرنے کے حوالے سے ٹریننگ دی جائے پہلے مرحلے میں ماسٹر ٹرینر تیار کئے جائیں جو فیلڈ میں جا کر ٹریننگ دیں۔
تبصرہ