منہاج القرآن انٹرنیشنل کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس 15 اگست کو ہو گا

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری چیئرمین سپریم کونسل اجلاس کی صدارت کریں گے
ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے ایجنڈہ اور شیڈول جاری کر دیا

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی ایگزیکٹو کونسل کا اہم اجلاس 15 اگست 2020کو بروز (ہفتہ) صبح 11 بجے مرکزی سیکرٹریٹ 365 ایم بلاک ماڈل ٹائون لاہور میں منعقد ہو گا۔ چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری CEC کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس کے حوالے سے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے ایجنڈہ اور شیڈول جاری کر دیا ہے۔ لاہور سے باہر کے CEC ممبران کورونا وائرس کی وبا کے باعث احتیاطی تدابیر کے پیش نظر اجلاس میں آن لائن شرکت کریںگے۔ مرکزی سیکرٹریٹ پر آنیوالے ممبران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فیس ماسک پہن کر اجلاس میں شریک ہوں۔ ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے بتایا کہ Sitting Arrangements میں سماجی فاصلے اختیار کرنے کے حوالے سے پالیسی کو فالو کیا جائے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top