ڈاکٹر طاہرالقادری کا محمد رفیق نجم کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

لاہور(28 جولائی 2020ء) قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے نائب ناظم اعلیٰ کوآرڈینیشن انجینئر محمد رفیق نجم کی والدہ کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی بخشش فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل کی توفیق دے۔ چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، جی ایم ملک، احمد نواز انجم، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، بشارت جسپال، فیاض وڑائچ، سردار شاکر مزاری، قاضی شفیق، جواد حامد، میاں ریحان مقبول، میاں کاشف، میاں عبدالقادر، حافظ غلام فرید، قاری ریاست چدھڑ و دیگر مرکزی، صوبائی، ضلعی رہنماؤں نے بھی انجینئر محمد رفیق نجم کی والدہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ مرحومہ کی نماز جنازہ ان کے آبائی شہر فیصل آباد (قائم سائیں قبرستان) میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی، صوبائی، ضلعی، تحصیلی رہنماؤں اور کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ نماز جنازہ میں فیصل آباد کی سیاسی، سماجی، مذہبی شخصیات کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top