منہاج القرآن انٹرنیشنل کی خواتین نمائندوں کی یو این ویمن فورم میں شرکت

ایمن اے حسین، صفیہ اے ملک، داؤد محمود نے ایم کیو آئی کی طرف سے نمائندگی کی
”یو این ویمن“نے صنفی برابری اور امپاورمنٹ کے موضوع پر ورچوئل ڈسکشن کا اہتمام کیا
منہاج القرآن انٹرنیشنل کو 2011 سے UN میں خصوصی مشاورتی سٹیٹس حاصل ہے
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی بھرپور نمائندگی کرنے پر خواتین ممبرزکو مبارکباد

Minhaj-ul-Quran International MQI participates in the Multi-stakeholder hearing 2020 held by the United Nations Headquarters

لاہور (28 جولائی 2020) اقوام متحدہ میں یواین ویمن فورم کے زیر اہتمام صنفی مساوات اور ویمن امپاورمنٹ کے موضوع پر اقوام متحدہ کے ہیڈ کواٹر نیویارک میں ورچوئل کانفرنس اور پینل ڈسکشن کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے 3 نمائندوں ایمن اے حسین ممبر MQI سکینڈے نیویا، داؤد محمود، صفیہ اے ملک ممبر MQI یوکے شریک ہوئے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کو 2011 سے اقوام متحدہ کا خصوصی مشاورتی سٹیٹس حاصل ہے۔ اسی سلسلے میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نمائندوں کو UN ویمن ورچوئل کانفرنس میں شریک کیا گیا۔ اس موقع پر ایمن اے حسین نے پینل ڈسکشن میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ اہم موضوع پر کانفرنس کا اہتمام اور سٹیک ہولڈرز کو سوال وجواب میں شریک کرنا حوصلہ افزا ہے۔ یہ جان کر خوشی ہوئی کہ صنفی مساوات اور ویمن امپاورمنٹ کے حوالے سے منفی رویوں میں بتدریج کمی آ رہی ہے۔ ہر نوع کے صنفی امتیاز کے خاتمے کیلئے ہر ایک کو اپنی ذمہ داری نبھانا ہو گی۔

صفیہ اے ملک نے گفتگو میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں لڑکیوں اور خواتین کو تعلیم اورروزگار کے مواقعوں تک رسائی دینے کے حوالے سے غور وخوص کے مثبت نتائج نکلیں گے۔ ورکنگ ویمن کی سیکیورٹی کو یقینی بنانا اہم چیلنج ہے۔ خواتین کو برابری کی بنیاد پر سماجی اور معاشی ترقی کی دوڑ میں شامل کرنا مساوات کا بنیادی تقاضا ہے۔ پینل ڈسکشن میں بین الاقوامی ماہرین نے غور طلب نکات بیان کئے۔ یہ بات اطمینان بخش ہے کہ صنفی مساوات اور ویمن امپاورمنٹ کے اس سیشن میں دنیا بھر سے تمام ممبر ممالک اور مکتب فکر کے نمائندے شریک ہیں۔ ہمیں اس بات پر خوشی ہوتی ہے کہ ویمن امپاورمنٹ اور تحفظ کے حوالے سے آج جس ایجنڈے کی بات کی جاتی ہے حضرت محمد ﷺ نے 14 سوسال قبل اس پر تفصیل کے ساتھ تعلیم بھی دی اور عمر بھر عمل بھی کیا۔ ہمیں اس بات پر بھی تشویش ہے کہ جس طرح اسلام نے خواتین کے حقوق اور انکی عزت کے بارے میں تعلیم دی ہے اسے اسکی روح کے مطابق آئندہ نسلوں تک منتقل نہیں کیا جا سکا جسکے باعث غلط فہمیاں جنم لیتی ہیں۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل ویمن امپاورمنٹ اور صنفی مساوات کیلئے اپنے مختلف منصوبہ جات کے ذریعے اس سوچ کو پروان چڑھانے پر پوری دنیا میں کام کر رہی ہے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نمائندوں نے ویمن امپاورمنٹ سے متعلق مختلف موضوعات کے 5 پینل ڈسکشن سیشنز میں حصہ لیا جن میں ”صنفی برابری لیڈر شپ ڈائیلاگ“، ”باہمی پینل ڈسکشن“، ”صنفی برابری ہر ایک کی ذمہ داری“، ”صنفی برابری، ویمن امپاورمنٹ اور پائیدار ترقی کے موضوعات شامل تھے۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے UN ویمن فورم میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی خواتین ممبرز کو بھر پور نمائندگی کرنے اور اسلام کی حقیقی تعلیمات کے مطابق ویمن امپاورمنٹ اور خواتین کے تحفظ کے موضوع پربین الاقوامی ادارے کے پلیٹ فارم پر نقطہ نظرپیش کرنے پر مبارکباد دی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top