قصاب و دیگر عملہ ہینڈ سینیٹائزر، فیس ماسک اور دستانوں کے استعمال کو یقینی بنائے: جواد حامد

ہزاروں چھوٹے، بڑے جانوروں کی قربانی کی تیاریاں و انتظامات تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو چکے ہیں
عیدالاضحی کے تینوں ایام میں مرکزی قربان گاہ میں ویٹنری ڈاکٹرز، طبی عملہ اور شرعی سکالرز موجود ہوں گے
منہاج ویلفیئر جانوروں کو ذبح کرنے، گوشت بنانے اور تقسیم کے حوالے سے انٹرنیشنل سٹینڈر کو مدنظر رکھتی ہے
سربراہ مرکزی قربان گاہ کی مختلف کمیٹیوں کے عہدیداران، قصابوں اور دیگر عملہ سے گفتگو

لاہور (28 جولائی 2020ء) تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام قربانی مہم 2020ء مرکزی قربان گاہ کے سربراہ جواد حامد نے کہا ہے کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام عیدالاضحی کے تینوں روز ہزاروں چھوٹے، بڑے جانوروں کی قربانی کی تیاریاں و انتظامات تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو چکے ہیں، لاہور میں مرکزی قربان گاہ جدید سلاٹر ہاؤس میں قائم کر دی گئی ہے، قصابوں اور رضا کاروں اور دیگر عملے کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ کورونا وائرس کے حوالے سے ایس او پیز پر مکمل عمل کیا جائے گا، ہینڈ سینیٹائزر، فیس ماسک اور دستانوں کے استعمال کو یقینی بنایا جائے گا، جانوروں کو ذبح کرنے والے تمام اوزاروں کو بھی مکمل سینیٹائز کیا جائے گا، مرکزی قربان گاہ میں جراثیم کش سپرے کررہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی قربان گاہ میں موجود مختلف کمیٹیوں کے عہدیداروں اور دیگر عملہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، جواد حامد نے کہا کہ عیدالاضحی کے تینوں ایام میں مرکزی قربان گاہ میں ویٹنری ڈاکٹرز، طبی عملہ اور شرعی سکالرز موجود ہوں گے تاکہ شرعی تقاضوں اور قربانی کے آداب کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے لوگوں کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق گوشت تقسیم کیا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی قربان گاہ میں جانور پہنچ چکے ہیں، جانوروں کی دیکھ بھال، سکیورٹی، خوراک کا مکمل خیال رکھا جارہا ہے، قصابوں کی بکنگ، گاڑیوں کی بکنگ، قربان گاہ کی تیاری اور گوشت کی تقسیم کے تمام انتظامات مکمل ہو چکے ہیں، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن جانوروں کو ذبح کرنے، گوشت بنانے اور گوشت کی تقسیم کے حوالے سے انٹرنیشنل سٹینڈر کو ہمیشہ مدنظر رکھتی ہے، قربانی کے بعد گوشت رکھنے کے لئے آئس فلور تیار کیے جائیں گے گوشت کی تقسیم کے لئے چلر والی گاڑیاں استعمال کی جائیں گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top