شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ممتاز روحانی پیشوا حضرت پیر سید شاہ عبدالحق گیلانی کے انتقال پر اظہار تعزیت

سلسلہ چشتیہ کی عظیم روحانی درگاہ گولڑہ شریف کے سجادہ نشین، پیر سید مہر علی شاہ کے پوتے، پیر سید غلام محی الدین المعروف بابو جی کے صاحبزادے اور پیر سید نصیر الدین نصیر کے چچا، ممتاز روحانی پیشوا حضرت پیر سید شاہ عبدالحق گیلانی وصال فرما گئے ہیں۔

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّآ إِلَيْهِ رٰجِعُونَ۔

قائدِ تحریکِ منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پیر صاحب کے صاحبزادے پیر سید معین الحق گیلانی اور خانوادے و فیملی کے تمام ممبران اور لواحقین کے ساتھ دلی رنج اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اُنہوں نے کہا ہے کہ پیر سید شاہ عبدالحق گیلانی دورِ حاضر میں پیر سید مہر علی شاہ صاحب کا پرتَو اور جانشین تھے۔ آپ نے گراں قدر دینی و اصلاحی خدمات سر انجام دیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ بلا شبہ حضرت پیر سید مہر علی شاہ نے اِصلاحِ اَحوال اور خدمتِ دین کا جو پودا لگایا تھا، آج وہ شجرِ سایہ دار بن کر پوری دنیا میں فیض بکھیر رہا ہے۔

حضور شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ نے دنیا بھر میں موجود حضرت پیر سید شاہ عبدالحق گیلانی مرحوم کے مریدین اور عقیدت مندوں کے ساتھ بھی اِظہار تعزیت کرتے ہوئے فرمایا کہ قبلہ پیر صاحب نے اپنی پوری زندگی دین اسلام اور روحانی و اصلاحی خدمات کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ پیر صاحب کی خدماتِ عالیہ اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے درجات میں مزید بلندی اور ترقی عطا فرمائے۔ آمین بجاہ سید المرسلین ﷺ۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top