شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ملت اسلامیہ کو عیدالاضحی پر مبارکباد
قربانی اللہ کے قرب کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے، محبوب ترین چیز کو اللہ کی راہ میں قربان کرنےکا نام قربانی ہے، اسلامیان پاکستان کو عیدالاضحیٰ کی مبارک باد@TahirulQadri #EidAlAdha
— ڈاکٹر طاہرالقادری (@TahirulQadriUR) July 31, 2020
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ امت مسلمہ اور اسلامیان پاکستان کو عید الاضحی کی بابرکت ساعتیں مبارک ہوں، اللہ تعالیٰ دنیا بھر کے مسلمانوں پر اپنا فضل فرمائے اور جہاں جہاں مسلمان تکالیف اور آزمائش سے دو چار ہیں وہاں اللہ تعالیٰ ان کی غیب سے مدد فرمائے، ان کی مشکلات دور کرے اور ان کے لیے خوش و خرم زندگی گزارنے کے اسباب پیدا کرے۔
انہوں نے کہا کہ ذات حق کےلئے اپنی ذات کی نفی کرنے کا نام قربانی ہے، گوشت ضرورت مندوں کے پاس اور تقویٰ اللہ کے پاس پہنچتا ہے۔ اللہ تعالیٰ قربانی کی عظیم عبادت کے صدقے ملت اسلامیہ کی حفاظت اور ہر نوع کے مصائب و آلام سے محفوظ و مامون فرمائے۔
ذات حق کےلئے اپنی ذات کی نفی کرنے کا نام قربانی ہے، گوشت ضرورت مندوں کے پاس اور تقویٰ اللہ کے پاس پہنچتا ہے اللہ تعالیٰ قربانی کی عظیم عبادت کے صدقے ملت اسلامیہ کی حفاظت اور ہر نوع کے مصائب و آلام سے محفوظ و مامون فرمائے@TahirulQadri #EidAlAdha
— ڈاکٹر طاہرالقادری (@TahirulQadriUR) August 1, 2020
تبصرہ